انتہائی شرمناک ترین ریکارڈ مصباح الحق نے اپنے نام کر لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 05, 2017 | 07:38 صبح
سڈنی(مانیٹرنگ رپورٹ)آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سریز میں پاکستانی ٹیم اور کپتان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں ،سریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرمنا ک شکست کے بعد مصباح الحق نے ٹیم سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق بھی بیان دیا لیکن ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے حوصلہ افزائی کے بعد وہ پھرسڈنی ٹیسٹ میں کھیلنے کو تیار ہو گئے لیکن گزشتہ دو میچوں کی طرح اس میچ میں بھی پرفارم نہ کر سکے۔ مصباح الحق نے تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں اپنے کیرئیر کی سب سے کم اوسط سکور بنانے کا ریکارڈ بنا لیا ،اس سریز میں انہوں نے 7.60ایوریج سے سکور کیا۔
تفصیل کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ جاری تین میچوں کی ٹیسٹ سریز میں مصبا ح الحق نے پہلے میچ کی ایک اننگز میں 4جبکہ دوسری اننگز میں 5سکور کیے ،دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 11جبکہ دوسری اننگز میں 0سکور پر پویلین لوٹے جبکہ تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں وہ صرف 18رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اس طرح انہوں نے اب تک 7.60کی اوریج سے سکور کیا ہے۔مصباح الحق کی گزشتہ کم ترین اوریج 11.50تھی اور یہ کارکردگی بھی 2002-3میں آسٹریلیا ہی کے خلاف تھی۔