دعائیں رنگ لائیں۔۔احمد شہزاد کے بارے میں خوشی کی خبرآگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 30, 2017 | 20:30 شام
پورٹ آف سپین(مانیٹرنگ رپورٹ) دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی کھلاڑی احمد شہزادجوویسٹ انڈیزکے بلے بازلیوس کے ساتھ ٹکرانے کے بعد گراﺅنڈمیں زخمی ہوگئے تھے اب وہ طبی امدادملنے کے بعد میدان میں واپس آگئے ہیں اورمیچ میں دوبارہ کھیل رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق احمد شہزاد رن آوءٹ کرنے کی کوشش میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے ساتھ بری سے طرح سے ٹکرائے اور نیچے گر پڑے۔ اس موقع پراحمد شہزاد کو ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر انھیں مدد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ درد اسے کراہتے رہے او رمیدان میں ہی بے ہوش ہوگئے۔
اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے ذریعے انھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیالیکن ان کوابتدائی طبی امدادکے بعدہی کھیلنے کی اجازت مل گئی اوران کوگردن اورکمرمیں ہونے والادردبھی ختم ہوگیا۔احمد شہزاد کوایک بارپھرمیدان میں دیکھ کرپاکستانی کھلاڑیوں کے چہرے کھل اٹھے۔