پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز : پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے کھیلا جائے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 10, 2016 | 15:58 شام
ابو ظہبی (ویب ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق یونس خان نے مکمل طور پرصحت یاب نہ ہونے کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کے بارے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مطلع کردیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔یونس خان گذشتہ دنوں تیز بخار کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔ چند روز ہسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔