محمدعامر اوروہاب ریاض کی سختی آگئی،مکی آرتھر نے اہم باولر کو طلب کرلیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 15, 2017 | 06:54 صبح
گیانا/لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کو بڑا دھچکا،ٹیم مینجمنٹ دورہ ویسٹ انڈیز پر دونوں بولرز کی کارکردگی سے مایوس ہیں،ٹیسٹ سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی سے راحت علی کو مانگ لیا گیا،سلیکٹرز راحت علی کی ویسٹ انڈیز سکواڈ میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وہاب ریاض دورہ ویسٹ
انڈیز پر مہنگے بولر ثابت ہوئے،تین ٹونٹی میچز میں وہ مجموعی طور پر صرف تین وکٹیں لے سکے،کیریبین کے خلاف پہلے ون ڈے میں انہوں نے 9 اوورز میں 69 رنز دے کر صرف ایک وکٹ لی جس کے بعد باقی کے دو میچز کیلئے وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا گیا،فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے