ہم یہاں کا ریکارڈ بنانے نہیں توڑنے آئے ہیں۔وہاب ریاض

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 18:25 شام

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک):وہاب ریاض آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کے خلاف اپنے تیز اور جارحانہ بولنگ سپیل کو دہرانے کی خواہش رکھتے ہیںپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی جہاں وہ اب تک ایک بار بھی سیریز جیتنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔اپنی جارحانہ اور تیز رفتار بولنگ کے لیے مشہور وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’کوچز اپنا کام کر چکے ہیں اور اب کچھ کر دکھانے کی ہماری باری ہے‘۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلی

ا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل یعنی جمعرات کو برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو رہا ہے۔برسبین میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ برسبین کی وکٹ کافی تیز ہے اور وہ اسی وجہ سے تیز اور جارحانہ بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلین بلے بازوں کو آوٹ کرنے کا واحد طریقہ ان پر اٹیک کرنا ہے۔ وہاب نے کہا کہ وہ عالمی کپ 2015 میں آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کے خلاف اپنے تیز اور جارحانہ بولنگ سپیل کو دہرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔میڈیا کے ایک بیان کے مطابق پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔آئی سی سی کے مطابق اگر پاکستان یہ سیریز تین صفر سے جیتتا ہے تو اس کے پوائنٹس 108 ہو جائیں گے جو کہ اس وقت 102 ہیں۔ دو صفر سے سیریز جیتنے کے صورت میں یہ پوائنٹس 107 اور ایک صفر سے جیت کی صورت میں 105 ہو جائیں گے۔زیادہ تر فاسٹ بولرز پر انحصار کرنے کی وجہ ان کے مطابق بھی برسبین کی وکٹ کا تیز ہونا ہےدوسری جانب اگر آسٹریلیا پاکستان کو تین صفر سے شکست دینے میں کامیاب ہوتا ہے تو اس کے پوائنٹس 109 ہو جائیں گے جو کہ اس وقت 105 ہیں۔ دو صفر اور ایک صفر سے کامیابی کی صورت میں اس کے پوائنٹس بلترتیب 108 اور 107 تک پہنچ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم گذشتہ 28 سالوں سے برسبین کے میدان پر کوئی میچ نہیں ہاری ہے۔اس بارے میں وہاب ریاض نے کہا کہ ’ویسے تو یہاں کوئی ایشیئن ٹیم بھی نہیں جیت پائی ہے لیکن ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کے لیے ہیں اور ہم آسٹریلیا سیریز جیتنے کے لیے آئے ہیں۔‘پاکستانی بولرز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کی وجہ سے ’ہماری بولنگ میں وہ تسلسل نہیں دکھائی دیتا ہے کیونکہ وہاں کی وکٹیں سلو ہوتی ہیں اور فاسٹ بولرز کے لیے مواقع کم ہوتے ہیں۔‘دوسری جانب آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں تمام فاسٹ بولرز کو شامل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔زیادہ تر فاسٹ بولرز پر انحصار کرنے کی وجہ ان کے مطابق بھی برسبین کی وکٹ کا تیز ہونا ہے۔