ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی طرف سے بری خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 18:47 شام

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک): ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا اور کہا ہے کہ ہم اپنی سیکیورٹی ٹیم بھی پاکستان نہیں بھیجیں گے، ہمیں فیکا کی رپورٹ پر اعتبار ہے۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بناتے ہوئے کرکٹ کھیلنے سے صاف انکار کردیا اور فیکا ( فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن) کے موقف کو دہرادیا ہے۔ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے خط پی سی بی کو ارسال کردیا ہے، میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کا کوئی کھلاڑی بھی پاکستان ج

انے کے لیے تیار نہیں ہے۔بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی ٹیم بھی پاکستان نہیں بھیجیں گے، ہم فیکا کے ممبر ہیں اور ہمیں فیکا کی رپورٹ پر اعتبار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کو مارچ میں ویسٹ انڈیز سے سیریز کھیلنے کے لیے جانا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔سیریز دو ٹی ٹوئنٹی، تین ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل ہے، دورے کا باقاعدہ آغاز 31 مارچ سے پورٹ آف اسپین میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہونا ہے۔نجم سیٹھی نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگیا تو ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دو ٹوئنٹی میچز بھی پاکستان میں کھیلے گی تاہم ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے انکار کے بعد اب یہ ممکن نظر نہیں آریا۔یہ بھی واضح رہے کہ دو روز قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونی چاہیے،ہم سیکیورٹی خدشات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیم رواں ماہ پاکستان بھیجیں گے۔