بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم نے ایک اور ریکارڈ قائم کر ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 29, 2016 | 13:21 شام
ڈھاکہ(ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بنگلہ دیشی پلیئر بن گئے ہیں۔اس سے قبل محمد اشرفل اور حبیب البشر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز محمداشرفل کو حاصل ہے جنہوں نے 61 ٹیسٹ کھیل رکھے ہیں۔ مشفق الرحیم نے 2005ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی کیریئر کے پچاس میچز مکمل کئے