پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل بھارت جانے کے لیے تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 21:50 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ’ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ‘ میں شرکت کے لیے کل بھارت روانہ ہو گی ۔ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ29 جنوری سے شروع ہو گا ۔ ایونٹ کے میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ میں شرکت لیے پاکستان بلائنڈ ٹیم کل واہگہ کے راستے بھارت جائے گی ۔پاکستان ٹیم 30 جنوری کو نیوزی لینڈ ، 31 جنوری کو انگلینڈ ، یکم فروری کو بھارت ، دو فروری کو سری لنکا ، تین فروری کو نیپال ، 6 فروری کو ساؤتھ افریقہ ، 7 فروری کو بنگلہدیش ، 8 فروری کو ویسٹ انڈیز جبک

ہ 9 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی ۔سیمی فائنلز 10 اور 11 جبکہ فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے گا ۔