آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان نیوزی لینڈ سے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست کے بعد دوسری سے چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، انگلینڈ اور آسٹریلیا 105 ،105 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری جب کہ پاکستان اور جنوبی افریقا 102،102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور زمبابوے بالترتیب چھٹی سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔