پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اگست 13, 2020 | 18:54 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی کرکٹرز نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام دیا ہے۔ قومی کرکٹرز نے یوم آزادی پر پیغامات جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے، محمد عباس نے کہا ہے کہ یہ ملک بہت قربانیاں دے کر حاصل ہوا ہے، ہم سب کو اسے ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،  قومی اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے، اس مو

قع پر ہمیں دل و جان سے محنت کرنے اور متحد رہنے کا وعدہ کرنا ہے،یاسر شاہ، امام الحق اور ندا ڈار کی جانب سے بھی قوم کو مبارکباد دی گئی ہے۔