کرکٹ کونسل کی طرف سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 19:35 شام

دبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ ٹیموں میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ 105 کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 105 کے ساتھ تیسرے اور پاکستان 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلا دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارگردگی دکھانے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور سپنر ایشون نے اپنے پوائنٹس میں مزید

اضافہ کر لیا ہے۔ بولرز کی فہرست میں بھارت کے سپنر ایشون پہلے، سری لنکا کے ہیراتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ڈیل سٹین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے یونس خان نویں نمبر پر جگہ بنا سکے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات سے گابا میں ٹیسٹ میچ شروع ہونے جا رہا ہے۔ ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو پاکستان وہ اکلوتا ملک ہے جس کی ٹیم 1999ء سے اب تک آسٹریلیا میں کوئی بھی ٹیسٹ میچ جیت نہیں پائی ہے۔ 1999ء سے لے کر 2010ء تک ہونے والی تینوں سیریز میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔