کیڈٹ کالج میں طالبعلم پر تشدد۔اہلِ خانہ انصاف کے منتظر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 23, 2016 | 19:14 شام

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) لاڑکانہ کیڈٹ کالج کا طالبعلم احمد حسین ایک ٹیچر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے کے بعد بستر سے جا لگا۔ احمد حسین نہ کچھ کھا سکتا ہے، نہ پی سکتا ہے۔ حتیٰ کہ سانس بھی مصنوعی طریقے سے لیتا ہے۔بچے کے چیک اپ کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بنائے گئے میڈٰکل بورڈ کا اجلاس جمعہ 25 نومبرکو ہو گا۔ بچے پر تشدد کی رپورٹ بنانے والے بورڈ کے اہم ڈاکٹر عمر فاروق بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بچے کی صحت معلوم کرنے کے لئے بچے کے والد کو ٹیلی فون کیا اور صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا۔تشدد کا نشانہ بننے والا 13 سالہ احمد حسین چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔ بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے بہت محبت کرتی ہیں اور دعا کرتی ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائے۔بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ انصاف کرے جس نے بھی احمد حسین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اسے سخت سے سخت سزا دی جائے۔