ڈیرے پر موجود 3 بھائیوں اور باپ کو نشہ آور چیز کھلانے کے بعد ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوا کے آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 07:20 صبح


فیصل آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) فیصل آباد میں قتل کی سنگین واردات میں دو بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔جبکہ تیسرا بھائی اور والد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے قتل کے شبہے میں مقتولین کے چھوٹے بھائی اور ایک مقتول کی بیوی کو حراست میں لے لیا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ چک جھمرہ میں درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی سنگین واردات چک جھمرہ کے علاقے ستوئی والا میں ہوئی۔ جہاں ایک ڈیرے پر رہائش پذیر تین بھائیوں اور ان کے باپ کو نشہ آور چیز دے کر ان پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا گیا۔حملے کے نتیجے میں دو بھائی کرامت اور صلاح الدین ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے بھائی عارف اور ان کے والد فاروق کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا اورلاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نے قتل کی سنگین واردات کی تفتیش شروع کر دی ہے اور شک کی بنیاد پر مقتولین کے چھوٹے بھائی اور ایک مقتول کی بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔