ڈھائی ہزار سال پرانا ایک حنوط شدہ مگرمچھ کی حیران کن بات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 20:02 شام

ڈھائی ہزار سال پرانے ایک حنوط شدہ مگرمچھ نے اس وقت نیدر لینڈز کے ماہرین کو حیران کر دیا جب اس کے نئے سکین سے یہ معلوم ہوا کہ اس کے اندر درجنوں حنوط شدہ مگرمچھ کے بچے بھی موجود ہیں۔تین میٹر لمبا ممی مگرمچھ 1828 سے نیدر لینڈز کے شہر لائڈن کے نیشنل میوزیم آف اینٹیکس میں موجود ہے اور مصری گیلری میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق 1990 میں کیے جانے والے سکین سے معلوم ہوا تھا کہ اصل میں یہ دو لپٹے ہوئے مگر مچھ ہیں لیکن اس وقت یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ اس میں کم از کم 47 چھوٹے مگرمچھ بھی موجود ہیں۔یہ اس وقت معلوم ہوا جب سوئڈن کی ٹیکنالوجی کمپنی انٹرسپیکٹرل نے اس کا تھری ڈی سٹی سکین کیا۔ کیوریٹر ڈاکٹر لارا ویئس کا کہنا ہے کہ ’پرانے سکین میں آپ صحیح سے نہیں دیکھ سکتے کہ دیگر مگرمچھ بھی اس کے اندر موجود ہیں اور ہمیں اس کی امید بھی نہیں تھی۔‘ماہرین کو اس سے پہلے یہ معلوم ہو چکا تھا کہ یہ اصل میں دو جڑے ہوئے مگرمچھ ہیںمیوزیم نے اسے ’غیرمعمولی دریافت‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چھوٹے اور بڑے مگرمچھ کے استعمال سے موت کے بعد زندگی کے قدیم مصری عقائد جھلکتے ہیں۔اس سکین کا منصوبہ اصل میں نئی نمائش کی تیاریوں کا حصہ تھا جس میں میوزیم آنے والوں کو مگرمچھ اور مصری عالم پر ’انٹریکٹیو ورچوئل آٹوپسی‘ کی سہولت دینا تھا۔میوزیم کے مطابق اس سہولت سے یہاں آنے والوں کو یہ موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ خود ان کی ہر طے کا تھری ڈی نظارہ کر سکیں۔لندن کے برٹش میوزیم کے سائندانوں کو 2015 میں یہ معلوم ہوا تھا کہ ایک بڑے حنوط شدہ مگرمچھ کے پشت کے ساتھ 20 نو زائدہ جڑے ہوئے ہیں۔ یہ دریافت بھی سٹی سکین کرنے سے ہی ہوئی تھی جسے 80 سینٹی میٹر کے حصے پر کیا گیا تھا کیونکہ وہ حنوط شدہ مگر مچھ بہت بڑا تھا۔