نئی دہلی:کنگلے میاں بیوی رات کو سوئے اور صبح اٹھے تو انکے بنک اکاونٹ میں 100 کروڑ روپے آچکے تھے، پھر انکا کیا حال ہوا ؟ جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 28, 2016 | 08:29 صبح

نئی دہلی(ویب ڈیسک) انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے کوئی 70 کلو میٹر کے فاصلے پر آباد شہر میرٹھ کی رہنے والی شیتل یادو اور ان کے شوہر ضلعدار سنگھ یادو اس وقت چونک گئے جب انھوں نے اپنے جن دھن اکاؤنٹ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کا بیلنس دیکھا۔
ایک نجی کمپنی میں کام کرنے والے ضلعدار یادو نے بی بی سی ہندی کی سوشیلا سنگھ کو بتایا کہ انھوں نے ایسی افواہیں سنی تھیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی جن دھن اکاؤنٹ میں پیسہ جمع کرا
وہ بتاتے ہیں: 'میں نے 19 تاریخ کو ہی پی ایم او آفس اور آئی ٹی محکمے کو اس بینک بیلنس کے بارے میں مطلع کیا تھا جس میں بینک کی مکمل معلومات بھی دی تھی۔'
انھوں نے مزید بتایا: 'بینک کے تین اہلکار سوموار کو میرے دفتر آئے۔ انھوں نے کہا کہ كے وائی سی نہیں تھا اس لیے غلطی ہو گئی۔ ساتھ ہی بینک والے یہ بھی کہہ رہے تھے کہ ان کی بیوی کا اکاؤنٹ ہولڈ پر رکھ دیا گیا تھا۔ میرے پاس اس کی مکمل معلومات نہیں ہے لیکن وہ اپنا دفاع کر رہے تھے اور میں نے میڈیا میں معلومات دے کر اپنا دفاع کیا ہے۔شیتل یادو کہتی ہیں کہ مجھے خط میں کیا لکھا گیا ہے اس بارے میں مکمل معلومات نہیں ہے۔ وہ ہنستے ہوئے کہتی ہے کہ پریشانی ہوئی، اتنا شور شرابہ ہوا اور اس ایمانداری کا ہمیں کچھ انعام بھی نہیں ملا۔