لاکھوں لوگوں کی دعا قبول ؟؟ سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 08:49 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے سی ایس ایس 2017ء کا امتحان اردو میں لینے کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت اور پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت13فروری تک ملتوی کر دی ۔

درخواست گزار سیف الرحمٰن ایڈووکیٹ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ہماری قومی زبان اردو ہے لیکن اس کے باوجود انگریزی زبان کا استعمال عام ہے جبکہ ان

گلش زبان کا امتحان میں استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔کیونکہ سپریم کورٹ بھی اردو زبان کے مکمل نفاذ کا حکم دے چکی ہے ۔عدالت اس کانوٹس لیتے ہوئے سی ایس ایس کا امتحان اردو میں لینے کاحکم جاری کرے جس پر عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی ہے۔