مال روڈ دھماکے کے سہولت کار سمیت 10دہشتگرد ہلا ک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 08, 2017 | 14:24 شام

لاہور (مانیٹرنگ )لاہور کے علاقے مناواں میں   مقابلے میں مال روڈ دھماکے کے سہولت کاروں سمیت 10دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
 سی ٹی ڈی کا کہناہے لاہور دھماکے کے سہولت کار انوارلحق کو دیگر ساتھیوں کیلئے نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں دہشتگردوں کے ساتھیوں نے دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں 10دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں انوارلحق ،عبداللہ ،عطاالرحمان اور عرفان شامل ہیں ۔اب تک 6دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔واضح رہے کہ 13فروری کو مال روڈ پر دھماکے

میں پولیس افسران سمیت 15افراد شہید ہو ئے تھے ۔