شیخوپورہ: دہشت گردوں کی شامت آگئی، ضلع کی تاریخ کا سب سے بڑا ایکشن ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 02, 2016 | 05:31 صبح

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،جبکہ دیگر 5 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر شیخوپورہ کے علاقے خیرو دی ملیاں کے قریب رات گئے کارروائی کی تو وہاں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پرفائرنگ کردی،،تاہم دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور 5 فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارود، 4 کلاشنکوف، 5 موٹرسائیکلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا،جبکہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔