شیخوپورہ :پنجاب پولیس کی شاندار کارروائی : اہم ترین شخصیت کے قاتل اپنے انجام کو پہنچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 05:03 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،جبکہ ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 3 کلو بارودی مواد، پستول اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ دہشت گرد انسپکٹر راجہ ثقلین سمیت درجنوں افراد کے قتل میں ملوث تھے اور دہشت گردوں کی شناخت میں آصف چھوٹو، ڈاکٹر شاکر اور نورالامین کے نام سے ہوئی۔