درباری کبھی سابق نہیں ہوتا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 29, 2016 | 14:17 شام
لاہور (شفق رپورٹ) عمران خان نے پرویز رشید کی برطرفی پر کہا ہے کہ ایک درباری برطرف ہوگیا دوسرا ملک سے بھاگ گیا۔ملک سے بھاگنے کا ان کا اشارہ خواجہ آصف کی طرف ہے۔خواجہ آصف ایک شادی میں شرکت کے لئے دبئی گئے ہیں وہ برے حالات میں بھی گبھرا کر راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں۔وہ یقینا واپس آئیں گے۔یہاں تک کسی کے درباری ہونے کا تعلق ہے تو ایسے لوگ کبھی سابق نہیں ہوتے جس کے دربار سے وابستہ ہوجائیں تن من سے اس پر جاں نچھاور کرنے کا تاثر دیتے ہیں۔دھن سے ساتھ نہیں دیتے کیونکہ دھنوان بننے کے لئے تو درباری بنتے ہیں۔درباری ان کا پیشہ بن جاتا ہے اور دربار ہمیشہ سجا رہتا ہے ۔جو بھی طاقت میں ہو یا جس کا طاقت میں آنے امکان ہو اس کے دربار سے تعلق جوڑ لیتے ہیں۔مشرف کا اب اقتدار میں آنے کا امکان نہیں اس لئے ان کے درباریوں نے اپنا قبلہ بھی بدل لیا۔نواز شریف پر بُرا وقت ایک بار پھر آیا تو کئی درباری ہوا کے رخ پر محو پرواز ہونگے۔