کوئٹہ : تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی، مقدمہ درج ہو گیا ،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 08:49 صبح

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں گزشتہ روز حالی روڈ پربینک میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی بینک میں 8کروڑ روپے سے زائد رقم کی چوری ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق چوری کامقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے،مقدمہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں 4ملزمان کیخلاف درج کیاگیا ہے۔ ملزمان میں2 نامعلوم افراد اور 2 بینک کے سیکورٹی گارڈز شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے، چوری کردہ8 کروڑ کی رقم میں زیادہ تر غیرملکی کرنسی شامل تھی