ڈائیوو ایکسپریس بس سروس کلمہ چوک سے ختم کر دی گئی ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 06:16 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی، ڈائیو پاکستان ایکسپریس نے ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم اپنے نو تعمیر شدہ سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل سے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس سلسلے میں ٹھوکر نیاز بیگ پر ڈائیوو ایکسپریس بس ٹرمینل باضابطہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی گورنر پنجاب نے بس ٹرمینل کا افتتاخ کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ڈائیوو پاکستان نے پاکستان میں روڈ ٹرانسپورٹ اور بار برداری کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ڈائیو و گروپ پاکستان کے صدر فیصل صدیقی نے کہا کہ اس جدید اور نئے ٹرمینل کمپلیکس کا قیام، جو بڑی تعداد میں مسافروں اور بسوں کی آمد و رفت کا انتظام سنبھالنے کی اہلیت رکھتا ہے، ڈاﺅ پاکستان کی سرمایہ کاری اور بزنس میں اضافہ کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ مسٹر چینگ ان پارک نے کہا کہ نئے ٹرمینل کا قیام ڈائیوو ایکسپریس میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور ہم پر امید ہیں کہ یہ ٹرمینل عوام ، حکومت اور ڈائیوو سب کے لئے یکساں مفید ثابت ہو گا۔علاوہ ازیں کلمہ چوک تا ٹھوکر نیاز بیگ ہر 30منٹ کے بعد دو طرفہ شٹل سروس مفت فراہم کی جائے گی