خبردار ہوشیار: ڈیلی موشن پر ویڈیو دیکھنے والوں کے لیے انتہائی بری خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 10, 2016 | 06:41 صبح

لندن (ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی ویب سائٹ لیکڈ سورس کے مطابق ڈیلی موشن کے ساڑھے نوکروڑ سے زائد صارفین کی معلومات ہیک کرلیں گئی ہیں۔

لیکڈ سورس کا کہنا ہے کہ20 اکتوبرکو ڈیلی موشن کے  ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد صارفین کے یوزرنیم ، ای میل ایڈریس اورایک کروڑ اسی لاکھ صارفین کے پاس ورڈ چوری کرلیے گئے۔ڈیلی موشن نے تمام صارفین کو اپنے پاس ورڈتبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈیلی موشن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کی یہ کوشش محدود تھی اورکسی کی ذاتی معلومات ضائع نہیں ہوئی ہیں