ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): 6 دہائیوں سے زائد پر محیط ہندی سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا ستارہ اورٹریجڈی کنگ دلیپ کمارآج بروز اتوار 94 برس کے ہوگئے۔یوسف خان عرف دلیپ کمار پشاور کے علاقے قصہ خوانی میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے۔ ان کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کے ایک تاجرتھے جن کے پشاوراورناسک کے قریب پھلوں کے باغات تھے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی میں کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے تھے بعد ازاں 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان دیویکا رانی اور ان کے شوہر ہمان
شو رانی سے ہوئی جنھوں نے انہیں اپنی فلم کے مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا۔ یوسف خان عرف دلیپ کمار نے 1944 میں فلم “جواربھاٹا” میں مرکزی کردار ادا کیا جو ان کا بالی ووڈ میں ڈیبیو ثابت ہوا اور تب ہی سے یوسف خان کا نام دلیپ کماربن گیا۔1949 میں راج کپوراورنرگس کے ساتھ پیارکی تکون پر مشتمل کلاسک فلم انداز نے دلیپ کمار کو سپراسٹار بنا دیا جب کہ یکے بعد دیگرے آنے والی فلموں نے انہیں بے مثال کامیابی دی۔