دلیپ کمار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 13, 2017 | 07:00 صبح
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) برصغیر کے لونگ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دلیپ کمار کو یہ ایوارڈ پنجاب ایسوسی ایشن کی جانب سے دیا گیا ہے۔ 94 سال کے دلیپ کمار نے ٹوئٹ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے ممبئی کے علاقے باندرہ کی ایک عمارت کی دیوار پر اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر پینٹ کرنے پر اپنے مداح کا شکریہ ادا کیا۔