انجلینا جولی داعش کے حملے میں ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2017 | 14:56 شام

 

دمشق (شفق ڈیسک) انجیلنا جولی کے نام سے جانی جانیوالی بائیس سالہ شامی جنگجو خاتون آسیہ رمضان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ داعش کے حملے میں ماری گئی ہے۔ رپورٹ کیمطابق آسیہ رمضان منبک کے علاقے میں داعش کیساتھ ہونیوالی ایک جھڑپ میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی تاہم بعض میڈیا اطلاعات کیمطابق آسیہ رمضان سیرئین ڈیمو کریٹکگ فورسز اور ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کی لڑائی میں ہلاک ہوئی۔

بائیس سالہ آسیہ رمضان کا تعلق الحسقہ شہر سے تھا اور وہ ہالی ووڈ اداکارہ سے مشابہت کے سبب انجلینا جولی کے نام سے مشہور تھی۔ بطور جنگجو آسیہ رمضان نے مخالف گروپوں کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔

شامی میڈیا اور فیس بک پر کرد فائٹرز کے پیج وی وانٹ فریڈم فار کردستان کی ایک پوسٹ میں بھی آسیہ رمضان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔