ناگویا میں ڈانسرز کے درمیان دلچسپ مقابلے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 04, 2016 | 20:08 شام

ناگویا (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈانس کا مقابلہ جاپانی ڈانسر نے عالمی چیمپئن کو ہرا کر بریک ڈانس کا مقابلہ جیت لیا ۔ روائتی رقص نہیں یہ ہے بریک ڈانس ، جاپان کے شہر ناگویا میں ریڈ بل بریک ڈانس کے مقابلے ہوئے ، جاپان کے اسی ہوری نے دو بار عالمی چیمپئن جنوبی کوریا کے ہونگ ٹیم کو شکست دے کر فائنل پانچ راؤنڈ پر مشتمل فائنل جیت لیا ۔ بارہ ملکوں کے سولہ ڈانسرز نے مقابلے میں حصہ لیا ۔ آئی چی جمنازیم میں ہوئے فائنل کو ساڑھے تین ہزار لوگوں نے دیکھا ۔