پاکستان نے ڈانسنگ گرل کا مجسمہ بھارت سے واپس لانے کا فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 15:02 شام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے ڈانسنگ گرل آف موہنجوداڑو کا مجسمہ بھارت سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈانسنگ گرل آف موہنجوداڑو کا مجسمہ بھارت سے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ کا کہنا ہے کہ یونیسکو کنونشنز کے تحت بھارت سے مجسمہ واپس لیا جائے گا،مجسمہ اس وقت دہلی کے عجائب گھر میں موجود ہے،مجسمہ آج تک بھارت سے مانگا ہی نہیں گیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ یہ مجسمہ موہنجو داڑو سے برآمد ہوا تھا۔