عروج کو زوال آگیا :مشہور زمانہ حسین ترین خاتون اداکارہ ایک بری عادت کی وجہ سے فٹ پاتھ پر آ پہنچی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 08:33 صبح

لندن (ویب  ڈیسک) آپ نے غریب اور بے گھر لوگوں کو اکثر سڑکوں پر بھیک مانگتے اور فٹ پاتھوں پر سو کر زندگی کے دن گزارتے دیکھا ہو گا ۔ مگر برطانوی شہر لیور پول کے رہائشی  اس وقت شدید حیرت سے دوچار ہو گئے   جب انہوں نے کچھ عرصہ قبل کی ایک مشہور زمانہ خوبصورت اداکارہ کے  مفلسی  اور بے بسی  کی حالت میں  سڑکوں پر پایا ۔ 
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر کو دیکھ کر کوئی بھی یق

ین نہیں کرپارہا کہ یہ ماضی قریب میں شہرت پانے والی ٹی وی سٹار ڈینییلا ویسٹ بروک ہیں، جو آج کل صرف ایک بیگ تھامے سڑکوں کی خاک چھانتی پھرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈینییلا نے مشہور رئیلٹی شو ”ایسٹ اینڈرز“ سے شہرت پائی اور کل تک ایک دنیا ان کی مداح تھی۔

ذرائع  کے مطابق  وہ کوکین کے نشے کی عادی ہیں اور اس بری لت کی وجہ سے بے شمار مسائل میں گھری ہوئی تھیں۔ اخبار ڈیلی سٹار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں ان کے خاوند جارج آرنلڈ نے ان کی نشے کی عادت سے تنگ آکر انہیں چھوڑ دیا۔ ان کا  مکان قسطوں کی عدم  ادائیگی کی وجہ سے  رکھنا ممکن نہ رہا ۔ کوکین کے حد سے زیادہ استعمال نے انہیں کسی کام کا نہیں چھوڑا اور اب وہ اپنے گھر کے علاوہ گاڑی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ آج کل ٹھکانے کی تلاش میں بھٹک رہی ہیں۔ کبھی ان کا قیام کسی دوست کے ہاں  ہوتا ہے تو کبھی کسی اجنبی کے پاس وہ رک جاتی ہیں ۔ حال ہی میں سامنے آنے والی تصاویر میں وہ ایک سڑک پر چلتے ہوئے آنسو پونچھتی نظر آرہی ہیں۔