عامر خان کی اپنی آنے والی فلم دنگل کو لے کر بے چینی۔۔۔۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 29, 2016 | 21:00 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اپنی فلموں کی پروموشن سوشل میڈیا سمیت دیگر پلیٹ گارم پرکرتے نظر آتے ہیں جب کہ دوسرے اداکاروں کی فلموں کی پروموشن بھی وہ خوب کرتے ہیں لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سلمان میری نئی آنے والی فلم “دنگل” کی تشہیر کرکے خوشی محسوس کریں گے جب کہ مجھے بھی اداکارکی فلمیں پروموٹ کرنا پسند ہے لیکن میں اپنی فلم “دنگل” کو سلمان خان کو دکھانے کے لیے بہت بے چین ہوں۔فلم نگری میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ سلمان خان کے شو بگ باس میں اپنی فلم کو پروموٹ کریں گے لیکن مداحوں کے لیے بری خبریہ ہے کہ اداکارعامرخان نے صاف کہہ دیا ہے کہ وہ اپنی فلم کی پروموشن کسی بھی قسم کے ٹی وی شو پر نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کا کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم اگلے ماہ دسمبرکو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔