یہ دن بھی آنا تھا ؟ عامر خان کے حوالے سے انتہائی بُری خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 21, 2016 | 14:11 شام
ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ کی فلم دنگل کی پاکستان میں ریلیز کاکوئی امکان نہیں۔ فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنگل فلم کو پاکستان میں ریلیز کئے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ پاکستان میں دو روز قبل بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہوگئی ہے تاہم دنگل فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیاجاسکے گا۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ پاکستان میں اس فلم کی نمائش نہیں ہوگی
اس فلم میں عامر خان ایک پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اس ریسلر کا نام مہاویر سنگھ پھوگٹ ہے۔اس فلم میں اس کی زندگی کا احاطہ کیاگیاہے جبکہ اس کی بیٹوں کے بارے میں بھی فلم کی کہانی میں بتایا گیاہے۔