عمران خان کوکس نے بھاگنے کا ماسٹر،ڈھیٹوں کا بادشاہ قرار دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 13:21 شام

 

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماءدانیال عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے

عمران خان بھاگنے کے ماسٹر،ڈھیٹوں کے بادشاہ ہیں ۔ پانامہ پیپرز کے پانچ صفحات کی ڈاکومنٹ میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے،جو پہلے دن ہمارا موقف تھا آج بھی وہی ہے،وقت ہم نے نہیں تحریک انصاف نے ضائع کیا ہے،آئی سی آئی جے نے غلطی کے بعد وزیر اعظم کا نام نکال دیا تھا،معافی مانگی گئی،خان صاحب ہربات سے بھاگ جاتے ہیں،نجم سیٹھی پر الزامات لگائے گئے تو اس بات سے بھی مکر گئے۔نواز شریف کا نام اس لیے نکالا گیا کہ ان کے نام کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب آپ فرماتے تھے بڑے سوال ہیں تو عدالت میں سارے سوال پوچھتے،کیوں نہیں پوچھے گئے ہیں،عمران خان بھاگنے کے ماسٹر ہیں،پارلیمنٹ سے کشمیر پر اجلاس سے بھی بھاگ گئے،یو ٹرن کے ماسٹر ہیں،ہر الزام پو یوٹرن لے لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے سرینڈر کردیا تھا،خان صاحب ڈریں مت اپنا ریکارڈ لے کر عدالت آئیں،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے،عمران خان ڈھیٹوں کے بادشاہ ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل حامد خان عدالت میں کہتے ہیں ہمارے پاس ثبوت ہیں،وزیراعظم نے 22اپریل کو کمیشن کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا،عمران خان تو اپنی گھریلوذمے داریوں سے بھی بھاگنے والے شخص ہیں،عمران خان تو 35 پنکچر کی بات سے بھی بھاگ گئے تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دراصل یوٹرن خان،قلابازی خان ہیں۔