دانیال عزیز اور طارق فضل کے عدالت کے باہر بے مثال دلائل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 07:31 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ )مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آج عدالت میں ثابت ہوا کہ مریم نواز زیر کفالت نہیں ،جو اپنی بیٹیوں کو اپنا نام دینے سے ڈرتے ہیں ،انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو عزت بھی دیتے ہیں اور تحفے بھی ،یہ ہمارے اعلیٰ اقدار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست پر اب سپریم کورٹ اس کیس کو روزانہ کی بنیادوں پر سن رہی ہے ۔

سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی کارروائی میں عدالت نے ہما

رے موقف کی تائید کرتے ہوئے یہ بات کی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اس کیس میں ملزم نہیں ہیں ،یہ وہ نقطہ ہے جسے مسلم لیگ ن پہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے بچوں کا ذکر آیا ہے تو ان فلیٹس کی پوری منی ٹریل عدالت کو فراہم کی جائے گی اور اس سے متعلق تمام دستاویزی ثبوت فراہم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج عدالت میں ثابت ہوا کہ مریم نواز وزیراعظم کی زیر کفالت نہیں ہیں ،اگر مریم نواز وزیراعظم کے ساتھ رہ رہی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ وزیراعظم کی زیر کفالت ہیں ۔عمران خان پر طنز کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جو لوگ اپنی بیٹیوں کو اپنا نام دینے سے ڈرتے ہیں ،انہیں یہ بتا نا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی بیٹیوں کو عزت بھی دیتے ہیں اور تحفے بھی دیتے ہیں ،یہ ہمارے اعلیٰ ترین اقدار ہیں ۔اس موقع پر دانیال عزیز بھی عمران خان پر خوب برسے۔