عمران جھوتا ہے ۔۔۔دانیال عزیز نے نیا سوٹ پہن کر پرانی کیسٹ چلا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 07:42 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ )مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جھوٹ پر جھوٹ بولنے میں ماہر ہے لیکن ان جھوٹے الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کیے جاتے ،عمران خان پہلے ایل این جی ،نندی پور اور اورنج لائن منصوبوں میں کرپشن کے الزامات لگاتے تھے ،اب وہ الزامات کہاں گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پہلے وزیراعظم پر جھوٹے الزامات ثابت نہ ہو سکے ،اسی طرح اب بھی یہ الزامات ثابت نہیں ہو سکیں گے ۔

سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ن

ے کہا کہ آج عدالت میں بتا یا گیا کہ 1997میں وزیراعظم پر ایک کیس چلا جس میں انہوں نے اپنی کاروباری ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر تمام اختیارات بانٹ خاندان کے دیگر افراد کے سپرد کردیے تو اب انہیں کیسے ملزم ٹھہرایا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پر جو جو الزامات لگتے رہے ،آج ان سارے الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے مریم نواز کی انکم ،ٹیکس ریٹرن ،آمدن کے ذرائع سمیت تمام شواہد پیش کیے گئے اور ثابت کیا گیا کہ مریم نواز وزیراعظم کی زیر کفالت نہیں ہیں ۔دانیا ل عزیز نے کہا کہ اب وقت آرہا ہے کہ عمران خان بتائیں کہ بنی گالا کی زمین کیسے خریدی ،عمران خان جھوٹ بولتے ہیں کہ جمائما سے قرض لے کر زمین لی گئی جبکہ جمائما کہتی ہیں کہ بنی گالا کی زمین کے لیے پیسے نہیں دیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں فلیٹ بیچا تو بیوی کو پیسے دئیے جبکہ پارلیمنٹ میں انہوں نے کہاکہ لندن فلیٹ بیچ کر سارے پیسے پاکستان لے کر آیا ،عمران خان کے اپنے بیانات میں تضاد ہے ۔