ڈار کو کیا دکھا کے ڈرایا گیا؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 03, 2016 | 17:59 شام


اسلام آباد(مانیٹرنگ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے حوالے سے لگائے الزامات بے بنیاد ہیں پرویز مشرف کے دور میں مجھ سے زبردستی بیان حلفی لئے گئے تھے۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس اور اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں میں کبھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں رہا اور نا ہی کبھی اپنے اثاثے چھپائے میرا تعلق کسی آف شور کمپنی سے بھی نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ا

ن الزامات کے حوالے سے میرے خلاف چیئرمین سینٹ نے کوئی ریفرنس نہیںبھجوایا اور نہ ہی کسی متعلقہ فورم پر ان الزامات کو اٹھایا گیا میرے خلاف دی گئی درخواست میں میرے مبینہ بیان حلفی کو بنیاد بنایا گیا جو پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں زبردستی لکھوایا گیا تھا اور لاہور کورٹ نے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دیا تھا مجھ پر لگائے الزامات کا مجاز عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے اس لئے میرے خلاف دائر درخواست کو خارج کیا جائے۔ڈار صاحب پر کیا نواز شریف سے بھی زیادہ سختی کی گئی تھی۔نواز شریف سے 12اکتوبر 1999ءکو استعفے پر گنیں دکھا کر دستخط کرانے کی کوشش کی گئی تھی مگر انہوں نے دستخط نہیں کئے تھے اور ڈار صاحب دھمکی سے ڈر گئے۔