فیصلہ برقرار،خواجہ آصف کا کلہ مضبوط
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 20, 2017 | 07:21 صبح
اسلام آباد:(مانیٹرنگ)سپریم کورٹ نے این اے 110دھاندلی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھا ہے ، خواجہ آصف حلقہ این اے 110سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ، ان کے مدمقابل امیدوار تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے عثمان ڈار کی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے ۔