21 نومبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 06:54 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کے سلسلے میں 21 نومبر کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ چھٹی لاہور کے تمام ٹاؤنز میں ہو گی اور اس روز تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ داتا گنج بخش کے 973 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ ضلعی حکومت نے عرس کے تیسرے روز لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے فیض حاصل کرنے کیلئے داتا دربار پر حاضری دینا

شروع کر دی ہے۔ دودھ کی سبیلیں لگ گئی ہیں اور جگہ جگہ لنگر کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دیوانے ڈھول کی تھاپ پر دھمالیں بھی ڈال رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی دربار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔عرس کے موقع پر زائرین کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عرس کی تقریبات میں سماع کی محافل اور 3 روزہ عالمی کانفرنس کا انعقاد بھی شامل ہے۔(