شیریں مزاری پر تنقید پر بیٹی میدان میں آگئی ایسے الفاظ استعمال کردیئے کہ۔۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 11:33 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری کی بیٹی اپنی والدہ کے خلاف تنقید برداشت نہ کر سکیں اور سینئر صحافی رﺅف کلاسرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بات یہیں ختم نہ ہوئی بلکہ غصے میں بپھری ایمان مزاری نے ایسے الفاظ استعمال کر دئیے کہ آپ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔
 
ذرائع کے مطابق سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں سب سے زیادہ محنت فوزیہ قصوری نے کی لیکن ان کی جگہ قومی اس

مبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری کو ایم این اے بنا دیا گیا جنہوں نے ایوان میں کوئی کارکردگی بھی نہیں دکھائی۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری والدہ کیخلاف تنقید ہضم نہ کر سکیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رﺅف کلاسرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
 
دونوں کے درمیان چند دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم ایمان مزاری غصے میں اتنی بپھری ہوئی تھیں کہ انہوں نے چند نازیبا الفاظ استعمال کرڈالے جس پر سوشل میڈیا کے دیگر صارفین نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ گفتگو کے دوران روف کلاسرز نے انہیں ”بچی“ کہہ دیا جس پر وہ آپے سے باہر ہو گئیں اور ٹویٹ کی کہ ” اگر میں 23 سال کا لڑکا ہوتی تو آپ مجھے ایسا کہنے کی ہمت نہ کرتے۔“