باپ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ۔۔۔ جس سے وہ دوبارہ ایسا کام کرنے کے قابل نہ رہی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 20:54 شام

نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ میں ایک نوجوان لڑکی کے لاپتہ ہونے پر شدید پریشان والد نے جب 2دن بعد اسے گھر میں واپس آتے دیکھا تو سکون کا سانس لیا اور اسے مارنے پیٹنے کی بجائے فوری طور پر اس سے کار کی چابیاں لے لیں اور اسے فروخت کرنے کے لیے اشتہار دے دیا۔ نوجوان لڑکی والدین کو بتائے بغیر اچانک گھر سے غائب ہو گئی تھی اور دو دن بعد واپس لوٹی۔ 
رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی 17سالہ بیٹی کو 2004ءماڈل ہنڈا سوک لے کر دے رکھی تھی۔ کارکی فروخت کے آن لائن اشتہار میں اس نے لکھا کہ ”میرا

اپنی 17سالہ بیٹی کو گاڑی خرید کر دینے کا فیصلہ غلط تھا۔ یہ اس کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے کہ وہ کار کی دیکھ بھال پر رقم خرچ کرتی پھرے۔ کار میں موجود ڈی وی ڈی پلیئر کے ساتھ ٹچ سکرین سٹیریو اور پینڈورا ریڈیوبھی اس کے لیے مناسب نہیں ہے۔ کار 1لاکھ 60ہزار کلومیٹر سے کم چلی ہوئی اور بہترین حالت میں ہے۔ میں نے اسے مکینک کو چیک بھی کروا دیا ہے اور اس کا تیل بھی تبدیل کروا دیا ہے۔ یہ کار خریدنے پر امید ہے آپ کی اولاد وقت پر گھر واپس آ سکے گی اور بغیر بتائے 2دن تک غائب نہیں رہے گی۔“