سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں کی فہرست ،ایوانکا اور مریم شامل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 17:44 شام

 

لندن(بی بی سی)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دنیا کے سربراہان کی قابل ذکر اور بااثر بیٹیوں کی فہرست جاری کردی ہے، امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم بھی شامل ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ اور مریم نواز کے علاوہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مریم نواز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی 43 سالہ صاحبزادی ابتدا میں خاندا ن کے خیراتی اداروں کو دیکھتی رہیں۔

انہوں نے 2013ء کے انتخابات میں اپنے والد کی کامیاب انتخابی مہم چلائی، مریم نواز ہمیشہ توجہ کا مرکز رہیں اور اور ایک بااثر خاتون کے طور پر ابھریں۔

رپورٹ میں امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا کو ٹرمپ انتظامیہ کی بااثر ترین خاتون اور ہائی پروفائل بیٹیوں میں نیا اضافہ قرار دیا گیا ہے۔