ڈان نیوز لیک کمیشن میں ایک ماہ کی توسیع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 14:03 شام


لاہور (خصوصی رپورٹ) چند روز قبل کہا گیا تھا کہ ڈان نیوز لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ صحافی سیرل المیڈا بھی بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ راﺅ تحسین سے بھی چار گھنٹے تفتیش کی گئی۔ یہ رپورٹ کے وزیر داخلہ کو پیش کئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیاجس کے دو ہفتے قبل یہ رپورٹ وزیرداخلہ کو مل جانی تھی مگر اب کہا جارہا ہے کہ کمیشن نے مزید ایک ماہ کی مہلت مانگی ہے جو حکومت نے اسے دیدی۔یاد رہے کہ متنازعہ خبر کے لیک ہونے کے بعد حکومت کی ہدایت پر سینیٹر پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کے حلقوں کی طرف سے تاثر دیا جارہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ معاملہ دب گیا ہے،جبکہ اصل صورتحال یہ ہے کہ صرف جبرل راحیل شرف ریٹائر ہوئے ہیں،ڈان لیکس کو سیکیورٹی بریچ کہہ کر جنرل راحیل شریف کو وزیراعظم کے پاس تحفظات کے لئے بھجوانے والے تمام کور کمانڈرز میں سے اکثر اپنے عہدوں پر ہیں۔اب کمیشن نے دس جنوری کو اپنی رپورٹ مکمل کرنی ہے۔اس سے قبل کورکمانڈرز کا اجلاس ہوچکا ہوگا۔یہ بھی یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ تقریبات میں بھی اپنے خطاب میں کہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ادھر ن لیگی یہ بھی کہتے نظر آتے کہ اپنا چیف جسٹس آرہاہے جس کا حوالہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا حالانکہ موجودہ چیف جسٹس کے بارے میں بھی اکثر حلقوں میں یہی تاثر پایا جاتاہے۔