ڈان نیوز لیک کا مردہ لاہور ہاءی کورٹ میں زندہ ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 09:16 صبح

 لاہور(مانیٹرنگ) ہائیکورٹ نے نیوز گیٹ سکینڈل کے تحقیقاتی کمیشن کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے 14 دسمبر تک تفصیلی معاونت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے پیپلز پارٹی کے الیاس خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی خبر لیک کرنے کا معاملہ انتہائی حساس اور قومی سلامتی سے متعلق ہے۔ جسٹس(ر)عامر رضا خان کی سربراہی میں کمیشن غیر قانونی ہے، انکوائری کمیشن میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نی

ا کمیشن تشکیل دینے کا آپشن زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر سول ملٹری تعلقات میں تناؤ کا سبب بنی تھی، خبر شائع ہونے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے متعدد بار اس کی تردید بھی کی گئی۔ حکومت نے 6 اکتوبر کو ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا خان کی سربراہی میں 7 رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا۔