یہ کام جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ سے پہلے ہر صورت میں کر کے جائیں گے،سینئر دفاعی تجزیہ کار کا دعویٰ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 31, 2016 | 06:20 صبح

لاہور(شیر سلطان ملک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے معروف دفاعی تجزیہ کا ر لیفٹیننٹ جنرل (ر)  محمد شعیب نے  کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل  ڈان نیوز لیکس والے معاملے کو انجام تک پہنچا کر  دکھائیں گے۔ کیونکہ  فوج کے نزدیک یہ معاملہ سلامتی اور قومی راز افشاء کرنے  کا ہے۔ جس کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا  جائے گا ۔ فوج  کو پرویز رشید کو عہدے سے ہٹانے سے کوئی سروکار نہیں بلکہ فوج اصل میں اس جرم کے مرتکب افسراد کو  قرار  واقعی سزا دلوانا چاہتی ہے ۔