ڈان لیکس کی پلاننگ رنگ لے آئی ڈی جی ،آئی ایس آئی کا تبادلہ کردیا گیا،عاصم باجوہ بھی ہٹادیئے گئے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 18:53 شام

راولپنڈی: (مانیٹرنگ) ڈان لیکس کا ڈرامہ مبینہ طور پر جنرل رضوان کے تبادلے کے لئے رچایا گیا تھا،جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت اپنی پلاننگ میں کامیاب ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج میں اہم عہدوں پر کچھ مزید تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو آئی جی آرمز تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو پریذیڈنٹ این ڈی یو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس آئی تھے جبکہ لیفتیننٹ جنرل نوید مختار ک

و ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حیات الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا۔ حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ لیفٹینٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لوجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی اینڈ آئی پی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا تعینات کر دیا گیا ہے۔