ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 10:11 صبح

کراچی (نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نےدہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے حوالے سے مقدمات کا سامنا کرنے والے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے 2 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے انکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم نامہ بھی معطل کر دیا ۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے انسداد دہشتگردی عدالت نے علاج کیلئے بیرون ملک جانے او ر نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کو 20 لاکھ روپے کی زر ضمانت کے عوض 2 ہفتے کیلئے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انہیں پاسپورٹ کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا پڑیگا ۔