ہاں ہاں ڈیل ہوئی تھی : شریفوں کے سب سے بڑے حواری نے بالآخر سب کچھ اگل دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 10:06 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین ڈیل کی  خبروں کی   تصدیق کر دی ہے۔      

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین ڈیل ہوئی ہے ۔  اور  میں یہ بھی  بتا سکتا ہوں کہ کس کو کیا ملا؟ اس ڈیل کے تحت پیپلز پارٹی کو کافی کچھ ملا ہے۔حال ہی میں مرا دعلی شاہ نے کیا کہا تھا؟ پیپلز پارٹی کا بڑا مسئلہ سندھ میں آرمی اور رینجرز کا اندر آنا تھا جس حوالے سے وزیر اعظم کو کہا گیا تھا کہ قانون ایسے بنوانے جو وہاں کارروائی کر سکیں۔ پیپلز پارٹی کا ایک مسئلہ ملٹری کورٹس اور دوسرا آرٹیکل 147کا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس ساری ڈیل میں رینجرز کو بھی کافی کچھ ملا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے بیان کے مطابق اگر بوری بسترا باندھنے والی اسٹیج آتی تو مسئلہ رینجرز کے سندھ میں رہنے کا ہوتا۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس حوالے سے نواز شریف پر دباؤ تھا ۔ تاہم اب ریاستی اداروں کوملٹری کورٹس مل گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو ایان علی کی رہائی اور ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت مل گئی۔