فلم جیمز بونڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کلفٹن جیمز انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 18, 2017 | 07:51 صبح

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) : ہالی ووڈ فلم جیمز بونڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے معوروف اداکار کلفٹن جیمز انتقال کرگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ فلم جیمز بونڈ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار کلفٹن جیمز 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ 1920ء میں واشنگٹن میں پیدا ہوئے تھے۔میڈیا کے مطابق جیمز کا کیریئر 6 دہائیوں پر محیط تھا، اس دوران انہوں نے ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کیلئے اپنی فنی خدمات سرانجام دیں اور اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔کلفٹن جیمز نے نے جیمز بونڈ سلسلے کی دو فلموں لیو اینڈ لیٹ

ڈائے اور دی مین ود دی گولڈن گن میں کام کیا، ان کی ہٹ فلموں میں سلور اسٹریک اور سپر مین ٹو شامل ہیں۔