تھر : رانی کھیت کی بیماری نے پھر سر اٹھالیا،25مور مر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 26, 2017 | 11:18 صبح

تھر(مانیٹرنگ رپورٹ)رانی کھیت کی بیماری نے تھر کے صحرا کو موروں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا، ایک ہفتے کے دوران مختلف دیہات میں 25 مور مر گئے۔

ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق صحرائے تھر میں ایک بار پھر رانی کھیت کے عفریت نے موت بن کر فطرت کے حسن کے شاہکار موروں کو نگلنا شروع کر دیا ہے۔مٹھی کے گاوں میں8مور مر گئے.گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چھاچھرو کے دیہات میں 17 مور ہلاک ہوئے اور کئی رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ جہاں اطلاع ملتی ہے و

ہاں ٹیمیں روانہ کردی جاتی ہیں۔