پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد چل بسے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 21:50 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): معروف پاکستانی اداکار و ہدایتکار ہمایوں سعید کے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے، ہمایوں سعید کے والد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار ہمایوں سعید کے والد محمد سعید کراچی میں انتقال کرگئے، محمد سعید کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے، محمد سعید کی عمر 80 سال تھی۔اداکار ہمایوں سعید کے والد محمد سعید کی نماز جنازہ ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کردی گئی، جس میں ساتھی فنکاروں سمیت دیگر ش

عبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہمایوں سعید کے والد کو طارق روڈ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔