بشار الاسد ہلاک ہوگئے؟ یا افواہیں۔۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 29, 2017 | 16:44 شام
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7f838ed7d230%3E/1a9e68c0695c444cab9a8e12d31ff194.jpg)
دمشق(مانیٹرنگ رپورٹ)شام کے صدر بشارالاسد کو فالج کے حملے اور ذاتی محافظ کے حملے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں تاہم ابھی تک کسی حکومتی یا باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق لبنان، شام، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاغ اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر شام کے صدر بشارالاسد پر فالج کے حملے اور محافظ کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبریں زیر گردش ہیں۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں اس قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شامی صدر بشارالاسد فالج کے حملے
فرانس کے ہفت روزہ جریدے لے پوائنٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ بشاالاسد کو گزشتہ روز ان کے ایرانی محافظ مہدی الیعقوبی نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بشارالاسد دماغ میں رسولی کا شکار ہیں اور اس کے اثرات اب شدت کے ساتھ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ شام کے ایوان صدر کے سوشل میڈیا پیج پر چلنے والے اکاو¿نٹ پر ان قسم کی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے جبکہ لبنانی جنرل سکیورٹی کے سابق سربراہ میجر جنرل جمیل السید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ان خبروں کو محض افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کے دماغی سکتے سے متاثر ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں -